MP Board Class 10th Urdu Solutions افسانہ Short Story

In this article we will share MP Board Solutions Class 10th Urdu Solution (افسانہ) These 10th Urdu Solutions are solved by subjects experts.

MP Board Class 10th افسانہ

فسانہ بیسویں صدی کے آغاز کی پیداوار ہے۔ تیزی سے بدلتے ہوئے زمانے کا ساتھ دینے والو ںکیلے مختصر افسانہ خاص کشش رکھتا ہے۔

افسانہ اس کہانی کو کہتے ہیں جس میں زندگی کی سچائیوں کا بیان ہوتا ہے۔ نقادوں نے افسانے کی مختلف تعریفیں بیان کی ہیں ۔ ایک نقاد نے کہا ہے کہ افسانہ ایسی نثری تخلیق ہے جو ایک ہی نشست میں پڑھی جاسکے ۔ ایک اور نقاد کا قول ہے کہ افسانے میں بنیادی چیز وحدت تاثر ہے۔ نقادوں کا یہ بھی کہتا ہے کہ افسانوں کے کردار ہماری زندگی اور تجربوں سے مطابقت رکھتے ہیں۔

افسانہ ( کہانی ) اختصار کے ساتھ زندگی کے کسی اہم گوشے کو ہمارے سامنے پیش کرتا ہے۔ مختصر ہوئے کی وجہ سے واقعات میں جھول ہونے کے اندیشے بھی کم ہوتے ہیں ۔افسانہ نگار کا مشاہدہ اور انسانی نفسیات کا مطالعہ گہرا ہوتا ہے۔

اردو کے اہم افسانہ نگاروں میں پریم چند علی عباس حسینی ، سعادت حسن منٹو، عصمت چغتائی، راجندرسنگھ بیدی ، کرشن چندر ، غلام عباس ، قرۃ العین حیدر اور انتظار حسین کے نام لیے جاسکتے ہیں ۔ ان کے بعد نئے افسانہ نگاروں کی ایک بڑی تعداد بھی ہمارے سامنے آ چکی ہے ۔ اردو کی ادبی اصناف میں افسانے کا مرتبہ بہت بلند ہے۔ بہت سے اُردو افسانے دنیا کی مختلف زبانوں میں ترجمہ کیے جاچکے ہیں۔

Get the best tips and tricks about how to decorate a study, bedroom, or even a nursery on Babyfsn , the best decoration ideas website.

Hope you get help with this MP Board 10th Urdu Solution if you have any issue just comment below.

Leave a Comment